جہلم میں خاتون کو بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کامیابی سے انجام دی۔ پولیس ٹیم نے مستند شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ہر صورت اسے سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں جہلم پولیس زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور خواتین کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button