نمبرداری نظام کوبحال کرنے سے اداروں کے اوپر بھی بوجھ کم ہو گا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

پنڈدادنخان/ کھیوڑہ: نمبرداری نظام کوبحال کرنے سے اداروں کے اوپر بھی بوجھ کم ہو گا،نمبردار پچھلے دو اڑھائی سو سال سے اسٹیٹ کے ساتھ مخلصانہ ہو کر چلتا آ رہا ہے، نمبرداروں کو مراعات دینے سے تمام سرکاری اداروں پر بوجھ بہت کم ہوجائے گا۔ گورنر ہاؤس کے دروازے آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن سے ملاقات کے دوران خطاب۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے مرکزی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری مرزا غلام حسن نمبردار کی قیادت میں آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے لاہور میں گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے خصوصی ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کو مرزا غلام حسن نمبردار مرکزی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن پھول پیش کیے گئے اور دستار بندی بھی کی گئی۔
اس موقع پر آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے چیئرمین مہر ظفر عباس لک، آئی جی ریٹائرڈ مرکزی صدرچوہدری یعقوب صابر، مرزا غلام حسن نمبردار مرکزی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری، ڈویژنل صدر ملک خالد گجر نے بھی ملاقات کی اور نمبرداری کاز پر اور نمبرداروںکے مسائل پر گفتگو کی۔
اس موقع پر مرزا غلام حسن نمبردار مرکزی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت کو مطالبہ کیا کہ نمبردار کو اس خدمت کے عوض اعزازی طور پر شیر شاہ سوری کے دور سے آج تک جو چیز ملی ہوئی تھی وہ تھی معروصی نمبرداری کہ نمبردار کا بیٹا ہی نمبردار ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک فیصلہ جو شریعت کورٹ نے جو کیا معروصی نمبردار کو ختم کیا گیا، ہماری موجودہ حکومت سے گزارش ہے کہ معروصی نمبردار بحال کرے یا نمبر دار کے بیٹے کو جو نمبرداری نظام کے اندر آتا ہے، پچاس نمبر آتے ہیں اس پچاس نمبر دئیے جائیںاور دوسرا پنجاب کے جو چالیس ہزار نمبردار ہیں اس میں سے چھپن سو نمبرداروں کے پاس زرعی گرانٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان آرمی چیف صدر پاکستان وزیر اعظم پاکستان گورنر پنجاب سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ نمبرداروں کو ساڑھے بارہ ایکڑ زمین دی جائے تاکہ نمبردار ریاست کے جو کام ہے بھرپور طریقے کے ساتھ جاری و ساری رکھ سکے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ نمبرداروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے لیے مجھے جس حد تک جانا ہوا جا کر نمبرداروں کے مسائل حل کراؤں گا اور ہر معاملے میں پوری طرح تعاون کروں گا۔



