ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت سٹی سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سٹی سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
سٹی سرکل کی میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز تفتیش ہائے کی خود مانیٹرنگ کریں،پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے تفتیش میں پائے جانے والے سقم دور کریں
انہوں نے دوران میٹنگ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مال مسروقہ کو یقینی بنانے، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے شکایات سیل 1787 پر موصول ہونے والی شکایات پر بر وقت دریافت ، انکوائری و کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے دی گئی معیاد کے اندر یکسو کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، حکومت پنجاب کے ویژن NEVER AGAIN کے سلوگن کے تحت کمزور طبقات کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالیرینس پالیسی پر عمل درآمد ممکن بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے، اختیارات سے تجاوز پر سخت باز پرس ہوگی۔ تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔



