جہلم پولیس کے 2 کانسٹیبل کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی، ڈی پی او نے نئے رینک لگائے

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد، جہلم پولیس کے 2 پولیس افسران کو اگلے عہدہ پر ترقی دے کر رینک لگا دیے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ اور ڈی ایس پی صدر سرکل ندیم طارق نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی۔
ترقی پانے والوں میں ایک کانسٹیبل اور ایک لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں جنہیں ان کے اگلے رینک ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی یاب کیا گیا ہے۔ ترقی یاب ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد وقار اور لیڈی ہیڈ کانسٹیبل رمشاء ولایت شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سفر جاری و ساری رہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں گے۔



