ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، ادویات کی دستیابی کا ریکارڈ چیک کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی ایمرجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے آگاہی حاصل کی۔
ڈیوٹی ڈاکٹر نے ڈی سی جہلم کو ایمرجنسی میں فراہم کردہ طبی سہولیات ، مریضوں کی رجسٹریشن ، پولیس مددگار کاؤنٹر اور دیگر امور پر بریفنگ دی ۔
ڈی سی جہلم نے ایمرجنسی سروسز کو مزید فعال بنانے اور شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



