جہلم پولیس نے خاتون اور اُس کے شوہر کے مابین غلط فہمیاں دور کر دیں

جہلم: تھانہ سول لائنز پولیس نے اہم اقدام کرتے ہوئے گھریلو تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کروا دیا اور خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور کر کے راضی نامہ کروا دیا۔
میاں بیوی کے درمیان اختلافات کے باعث معاملہ بذریعہ 15 کال تھانہ سول لائنز پہنچا، جہاں پولیس نے فریقین کو موقع دیتے ہوئے صلح صفائی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔
پولیس کی جانب سے ثالثی اور مشاورت کے بعد دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے اپنے اختلافات ختم کرتے ہوئے راضی نامہ کر لیا اور خوشگوار ماحول میں معاملہ نمٹا لیا۔ فریقین نے پولیس کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور ایسے اقدامات خاندانی نظام کو مضبوط بنانے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔



