جہلم میں پنجاب سٹی پروگرام کے تحت آئندہ ماہ میں ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے، سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت پنجاب سٹیز پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی، میونسپل آفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا مقصد شہری علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر، پارکس کی بحالی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب سٹی پروگرام کے تحت آئندہ ماہ میں ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے جس سے شہریوں کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



