سیاسی ٹمپریچر مذاکرات سے کم کرنے کی ضرورت، عمران خان کو تسلیم کرکے آگے بڑھیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ بانی پی ٹی آئی ایک حقیقت ہیں ان کو تسلیم کر کے آگے بڑھیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے لگ رہا تھا معاملات سلجھ گئے ہیں، اب کہا جا رہا ہے تحریک انصاف پر پابندی لگا دیں گے، تحریک انصاف تو آپ نے پہلے ہی ختم کر دی تھی اب تو صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کو سنجیدہ معاملات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکمت عملی میں سنجیدگی نہیں دکھائی، تحریک چلانی تھی تو 9 فروری کو چلاتے، آپ نے جے یو آئی، جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے الائنس نہیں بنایا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے احجتاج کے دوران آپریشن میں مارے جانے والے افراد کی تعداد کی تحقیق کرلیں اور پھر کوئی اعدادوشمار جاری کرکے یوم سوگ کا اعلان کریں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہر رہنما نے اسلام آباد میں شہادتوں کی مختلف تعداد دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’یہ غیر سنجیدہ رویہ ظالم کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے لہٰذا مہربانی کریں پہلے تحقیق کریں اور شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کریں اور ٹامک ٹوئیاں نہ ماریں، اس کے بعد پورے ملک میں سوگ اور دعا کا اعلان کریں‘۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مختلف رہنما کریک ڈاؤن میں جان گنوانے والوں کی مختلف تعداد بتار ہے ہیں جو اب تک 8 سے لے کر 278 تک ہے۔ جہاں تک 278 ہلاکتوں کا تعلق ہے یہ بات پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتائی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button