ضلع جہلم کے سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف احتجاج

جہلم: ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف احتجاج، رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کے سینکڑوں ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت آؤٹ سورسنگ کے ذریعے ملازمین کو بے روزگار کرنے کے منصوبے کو ترک کرے اور پرانے سسٹم کو بہتر کرے۔

مظاہرین نے کہا کہ ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے نتیجے میں انہیں پرائیویٹ اداروں کے حوالے کیا جا رہا ہے، جہاں غیر تربیت یافتہ ملازمین کو تعینات کیا جا رہا ہے، جس کا نتیجہ غریب عوام کے لیے سخت نقصان کی صورت میں نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ چالیس سال تک کام کرنے والے ملازمین کو بے روزگار کر کے دربدر کرنا ان کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے تاکہ غریب ملازمین اپنے بچوں کی بہتر انداز میں پرورش کر سکیں اور ان کے روزگار کا تحفظ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button