سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں کبوتر بازی کا انعقاد

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں مہتاب گیلانی کی طرف سے کبوتروں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد، کامیاب کبوترز مالکان کو کامیابی پر انعامات تقسیم کئےاور مبارکباد پیش کی۔ شیخ انیس احمد، وجاہت گل کی خصوصی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے علاقہ ڈومیلی میں مہتاب گیلانی کی طرف سے کبوتروں کا ٹورنامنٹ کرایا گیا اور انعام بھی تقسیم کیے گئے۔ انعام تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی قیصر محمود، قیوم خان،ملک مدسر اور وسیم خان نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد میں سید فصیح الرحمن، شیخ انیس احمد وجاہت گل چوہدری استاد قیصر عامد چوہدری خالد محمد فائق مرزا عباس محمد قاسم مرزا ناصر ثاقب خان مرزا شاہد ، مرزا واحد اور محمد اجمل نے خصوصی تعاون کیا۔

ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن استاد قیصر کے شاگرد مرزا عدیل اینڈ شکیل نے حاصل کی، دوسری پوزیشن ملک عدیل نے اور تیسری پوزیشن راجہ ندیم نے اور بیسٹ پرواز کی پوزیشن ملک ناصر نے حاصل کی۔

ڈومیلی والوں نے تقریب میں شامل ہو کر خوب میلہ سجایا اور کھلاڑیوں کو داد دی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر مہتاب گیلانی کا سب شوقین بھائیوں کوکہنا ہے کہ اس شوق کو شوق کی حد تک رکھا جائے، اس کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، سب دوستوں کو چاہیے کہ پیار اور محبت سے مل جل کر رہے۔ پیار اور خلوص سے شوق کریں اور لڑائی جھگڑے سے شوق کو برا نہ بنایا جائے پورے علاقہ نے سب کو مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button