دینہ: اتحاد اہلسنت و میلاد شریف کے سلسلہ میں اہم اجلاس، میلاد النبی ﷺ کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی

دینہ میں اتحاد اہلسنت و میلاد شریف کے سلسلہ میں ایک پر وقار اجلاس زیر صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں میلاد شریف کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی جس میں علاقہ بھر کے علماء اکرام نے شرکت کی ، جلوس 12ربیع الاول کی صبح ساڑھے 9بجے روانہ ہو گا جس میں تمام احباب شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں اتحاد اہلسنت و میلاد شریف کے سلسلہ میں ایک پر وقار اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت حضرت علامہ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نے کی۔

اجلاس میں سید عبدالقدیر شاہ کاظمی ، مفتی فضل رسول ، سید وقاص حیدر شاہ ، حاجی محمد رشید نقشبندی ، افتخار احمد مغل ، مفتی شعیب سیالوی ، قاری علامہ فضل حق ، مفتی تاج محمد نقشبندی ، مولانا عرفان ، قاری آصف ، قاری کامران ، چوہدری محبوب احمد صدر انجمن آڑھتیاں دینہ ، قاری عامر شہزاد ، علامہ محمد عارف ، حسن رضا ، قاری جہانگیر ، قیصر نعمانی ، خواجہ جمیل ، لالہ محمد ایوب ، آفتاب عالم عطاری ، ناصر سلطانی ، رضوان سیٹھی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں میلاد شریف کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی میلاد النبی ﷺ کا جلوس میلاد چوک دینہ سے پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کی قیادت میں 12ربیع الاول کو صبح ساڑھے 9بجے روانہ ہو گا۔

اجلاس کے آخر میں پیر محمد زکریا نعمانی نے خصوصی دعا کروائی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button