دینہ: صحافی عرفان احمد مرزا کے صاحبزادے نے ساتویں کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

دینہ کے معروف صحافی عرفان احمد مرزا کے صاحبزادہ عبدالرحمٰن نے سالانہ امتحان میں ساتویں کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ منگلا روڈ پر واقع حرا سکول میں معروف صحافی عرفان احمد مرزا کے صاحبزادے عبدالرحمن مرزا نے سالانہ امتحان میں ساتویں کلاس میں 460نمبروں میں سے 440نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
یاد رہے کہ اس ہونہار طالب علم نے دوسری کلاس سے لے کر ساتویں کلاس تک مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کر رہا ہے۔
سکول کی طرف سے عبدالرحمن مرزا کو خصوصی کپ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ شہریوں نے عرفان احمد مرزا کے صاحبزادے عبدالرحمن مرزا کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ڈھیروں مبارکباد دیں۔



