ڈومیلی میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے 12 سالہ پانچویں جماعت کا طالب علم جاں بحق


سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ، تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے 12سالہ پنجم جماعت کے طالب علم کو کچل دیا، طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، بچے کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر والدین غم سے نڈھال ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے گاؤں ججیال میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے 12سالہ پنجم جماعت کا طالب علم حسن علی ولد محمد سفیر سکنہ چندڑ کو کچل دیا۔
حادثے کا شکار ہونے والا بچہ حسن علی اپنے دوستوں کے ہمراہ سکول میں بیگ رکھ کر باہر آیا اور روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے کچل دیا ، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی والدین غم سے نڈھال ہو گئے، بچے کی میت گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔
حسن کی نمازجنازہ آبائی گاؤں چندڑ میں ادا کردی گئی جس میں علاقہ بھرسے سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدد نے شرکت کی۔



