جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں فتح کاتاج یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے سر پر سجے گا، راجہ محمد انور

جہلم: راجہ محمد انور نے کہا کہ جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں فتح کاتاج یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے سرپرسجے گا، ہمارے قائدین اورووٹرز اپنے گروپ کی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اورانکی یہی محنت رنگ لائے گی۔ 18 ستمبر کاسورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے سرپرست اعلیٰ ونائب صدرپنجاب ایف پی سی سی آئی راجہ محمدانورنے الیکشن 2024-26 کی انتخابی مہم کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ ویٹرن گروپ اس بار بھی اپنے مدمقابل گروپس کوکمزورنہیں سمجھے گابلکہ ہم پہلے سے بھی زیادہ محنت کریں گے اورہماری یہی انتھک محنت ہماری کامیابی کازینہ بنے گی۔

یونائیٹڈ ویٹرن گروپ کے دن بدن وسیع ہونے کاسبب ہماری اپنے گروپ کے ساتھ محبت ہے اورہمارے ووٹرز اپنے قائدین کی آواز پرلبیک کہتے ہیں۔ الیکشن میں ہر ایک ووٹراپنے گروپ (یونائیٹڈ ویٹرن گروپ) کی کامیابی کیلئے انتھک محنت کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button