سوہاوہ میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت ولید اسد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے عدالت میں چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ "شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button