شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر سیوریج لائن کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر جہلم میں سیوریج لائن کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے شاندار چوک میں جاری سیوریج سسٹم کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم نے میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ شہر کی مرکزی سڑکوں کی کھدائی کے بعد جلد از جلد نکاسی آب کے نالے کی تعمیر مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے مزید تاکید کی کہ سیوریج لائن کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کے مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبے کی پائیداری اور کارکردگی دیرپا ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button