ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نئی تاریخ رقم کردی،ایک دن میں تین تین کھلی کچہریاں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے نئی تاریخ رقم کردی،ایک دن میں تین تین کھلی کچہریاں لگائی جانے لگیں، سائلین کو اب ڈی پی دفتر نہیں آناپڑے گا بلکہ پولیس کے اعلی افسران انصاف کی فراہمی کے لیے سائلین کی دہلیز پر انصاف مہیا کرکے نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ضلع جہلم میں نئی تاریخ رقم کرنی شروع کررکھی ہے، اس سے قبل ڈی پی او دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا جاتا اور سائلین ضلع بھر کے دور دراز علاقوں سے حصول انصاف کے لیے پہنچتے لیکن ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جدید دور کے تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے سائلین کو حصول انصاف کے لیے ضلعی ہیڈ کواٹر بلوانے کی بجائے انصاف آپکی دہلیز کے فارمولے پر عملدرآمد شروع کررکھا ہے۔

ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے روزانہ کی بنیاد پر ایک دن میں تین مختلف مقامات پرکھلی کچہریاں منعقد کرنی شروع کررکھی ہیں جس کی وجہ سے ضلعی پولیس آفیسر کے دفترآنے والے سائلین کارش ختم ہوچکا ہے۔

ڈی پی او جہلم جس سرکل میں کھلی کچہری کاانعقاد کرتے ہیں اس سرکل کے تمام افسران کوکھلی کچہری میں موجود رہنے کے احکامات جاری کردیے جاتے ہیں، اس طرح اب سائلین کو ڈی پی او دفترآنے بجائے انصاف سائلین کی دہلیز پر مہیا کیا جارہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس تھانے میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا جاتا ہے کھلی کچہری سے قبل اسکی بھر پور تشہیر کی جاتی ہے تاکہ ہر خاص و عام کو کھلی کچہری کے مطلق آگاہی ہوسکے۔

ضلع بھر کے عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کے اس عمل پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اور یہ سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button