بجلی کے بل جمع کرانےکی آخری تاریخ میں توسیع

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں آئیسکو نے بل جمع کرانے کی مدت بڑھا دی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق جولائی کے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی ہے، بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر کی گئی ہے۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ صارفین اضافی سرچاج کے بغیر توسیع کردہ تاریخ تک بل جمع کروا سکتے ہیں، جن صارفین نے اضافی سرچاج ادا کر دیا وہ آئندہ ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق اس سلسلے میں آئیسکو دفاتر، بینکوں، پوسٹ آفیسز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button