ڈومیلی میں تیز رفتاری اور غفلت سے کمسن بچی کو زخمی کرنے والا موٹر سائیکل سوار گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلا کر کمسن بچی کو ٹکر مار کر زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار لیا، جس کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چلائی، جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہو گئی اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور غفلت و لاپرواہی سے حادثات کا باعث بننے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button