دو شراب سپلائر ملزم شراب سمیت گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو شراب سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ نظر عباس اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر معاشرے کو محفوظ بنایا جائے گا۔



