نئی گلیوں کی تعمیر کے کام میں سست روی ہر گز برداشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ نئی گلیوں کی تعمیر کے کام میں سست روی ہر گز برداشت نہیں کریں گے، مقررہ مدت کے اندر کام مکمل کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے جہلم کے محلہ پیرا غیب کی گلیوں میں ٹف ٹائل کی تنصیب کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے اندر کام مکمل کرنا ضروری ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے گلیوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا بھی بغور معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس عمل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گلیوں کی تعمیراتی کام کی نگرانی کرنے والے عملے کو بھی متنبہ کیا کہ کسی بھی قسم کی سستی یا غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔



