شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ نے مریم نواز ہیلتھ کلینک اور ایک نجی فلاحی تنظیم کے بلڈ بینک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی انتظامات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ بلڈ بینک میں خون کی اسکریننگ اور اسے محفوظ کرنے کے عمل کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی اور فلاحی تنظیم کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، جس کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ طبی مراکز کی مسلسل مانیٹرنگ سے عملے کی حاضری اور مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button