سابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا

پنڈدادنخان کے سابق اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے سابق اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان خان کو ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل تحصیل پنڈدادنخان میں مختلف عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں نائب تحصیلدار، تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر شامل ہیں۔
ملک نور زمان خان نے اپنی تعیناتی کے دوران عوامی مسائل کے حل، انتظامی امور کی بہتری اور قانون کی عملداری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت، دیانتداری اور فرض شناسی کو اعلیٰ حکام کی جانب سے سراہا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے سے ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی مقرر کیا گیا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ملک نور زمان خان کی ترقی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ راولپنڈی میں بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔



