پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ نے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا

جہلم: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 85 پیسے جبکہ گیس کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر کے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے۔

سماجی تنظیموں کے عمائدین نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ موجودہ حکمران بیرونی ممالک کے دورے کر کے عوام کو یہ تاثر دے رہے ہیں کہ بیرونی دنیا سے پاکستان میں بہت سرمایہ کاری آ رہی ہے اور ہماری معیشت پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے اور مہنگائی میں بھی دن بدن کمی ہو رہی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر 15 روزبعد عوام کے استعمال کرنے والی اشیاء بجلی گیس ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی دکھوں بھری زندگیوں میں اضافہ کر رہی ہے حالانکہ دوسرے ممالک میں بجلی گیس ڈیزل پٹرول کی قیمتیں پاکستان کی نسبت آدھے سے بھی کم قیمت پر عوام کو میسر ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button