جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو پناہ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جو غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو پناہ فراہم کر رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے بارے میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانے کو اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button