جہلم میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 افراد گرفتار

جہلم میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان رونق علی اور الله دتہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم الله دتہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور ملزم رونق علی سے 5 عدد شہنائیاں اور انار برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button