سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ خشت، کریش پلانٹ اور چونے کی بھٹیوں کو کھلی چھٹی

جہلم: وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کھوہ کھاتے، انتظامیہ نے سموگ کاباعث بننے والے بھٹہ خشت، کریش پلانٹس اور چونے کی بھٹیوں کے مالکان کوکھلی چھوٹ دے دی، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں سموگ کا باعث بننے والے کارخانوں، بھٹہ خشت اور چونے کی بھٹیوں سمیت کوڑے کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کوآگ لگانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

دوسری جانب جہلم میں محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے وزیراعلی پنجاب کے احکامات کوہوا میں اڑاتے ہوئےآلودگی کا باعث بننے والے کارخانوں، بھٹہ خشت، کریش پلانٹس اور کوڑے کرکٹ فصلوں کوآگ لگانے والے افراد کے کیخلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جسکی محکمہ ماحولیات کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان ہےجس کی وجہ سے سردیوں کے اوئل میں صبح سویرے دھند پڑنا شروع ہوچکی ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ماحولیات سمیت متعلقہ ذمہ داران سے نوٹس لینے اور آلودگی کا باعت بننے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور مراکز سیل کرنے کامطالبہ کیاہے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button