ڈسٹرکٹ بار جہلم میں دفتر محتسب پنجاب اور انفارمیشن کمیشن پنجاب کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن جہلم کے صدر چوہدری فداالحسن ساہی، راجہ ظفر اقبال ممبر پنجاب بار کو نسل جہلم، وائس صدر ملک شاہد بلال اور عمر ظریف تارڑ جنرل سیکرٹری کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار جہلم میں دفتر محتسب پنجاب اور انفارمیشن کمیشن پنجاب کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

گزشتہ روز منعقد کئے گئے سیمینار میں محبوب قادر شاہ چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب، اشفاق احمد رانا ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، جہلم بار کے تمام وکلاء اور تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر اشفاق احمد رانا ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم نے صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کے اغراض ومقاصد کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے تمام شرکت کنندگان کو آگاہی دی کہ دفتر محتسب پنجاب میں کسی نوعیت کی درخواستیں دائر کی جاسکتی ہیں اور ان پرفیصلہ محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے احکامات کےمطابق ترجیحی بنیادوں پر 30 اور 45 ایام کے اندر کیا جاتا ہے۔

سیمینار میں دفتر محتسب پنجاب میں درخواست دائر کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا اور مختلف قسم کے فیصلہ جات کی تفصیل بھی بتائی گئی جن میں شکایت کنندگان کو مالی ریلیف محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے حکم پر دلوایا گیا جس پر تمام جملہ شرکت کنندگان نے دفتر محتسب پنجاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح سے کافی لوگوں کے مسائل حل جائیں گے۔

اس موقع پر محبوب قادر شاہ چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب لاہور نے دفتر محتسب پنجاب کی خدمات کو سراہتے ہوئے انفارمیشن کمیشن پنجاب کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور جملہ شرکت کنندگان کو تفصیل سے انفارمیشن کمیشن کے اغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کمیشن سے کافی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

آخر میں چودھری فدالحسن ساہی، صدر ڈسٹرکٹ بار،جہلم نے جملہ مہمان خصوصی ، وکلاء صاحبان اور تمام محکموں کے سربراہان کو شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانان گرامی کو گلدستے اور شیلڈز پیش کیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button