پنجاب میں 2 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد


حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت صوبے بھر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جہلم سمیت صوبے بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دفعہ 144 کے تحت صوبہ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔



