ڈپٹی کمشنر جہلم کا محکمہ صحت، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کو آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

جہلم: ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے اور آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے محکمہ صحت ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین پر مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

ٹیمیں شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی تلفی کو یقینی بنائیں گی، ضلع کے کسی بھی علاقے میں آ وارہ کتا نظر آیا تو متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا کہنا ہے کہ ضلع کے تمام پبلک مقامات اور گردو نواح میں آوارہ کتوں کو پہلے تلف ہونا چاہیے، افسران و ملازمین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button