ڈپٹی کمشنر جہلم کا بی ایچ یو بلال ٹاؤن کا دورہ، شہریوں سے مرکز صحت کی کارکردگی بارے آگاہی حاصل کی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا بنیادی مرکز صحت بلال ٹاؤن کا دورہ، شہریوں سے مرکز صحت کی کارکردگی بارے آگاہی حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے بنیادی مرکز صحت بلال ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکز کے اندر فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر علاج کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے ڈپٹی کمشنر نے ملاقات کی اور ان سے مرکز کی کارکردگی بارے پوچھا۔

ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت میں ریکارڈ، ادوایات سٹاک اور طبی ٹیسٹ کےلئے استعمال ہونے والے کیمیکلز کو چیک کرتے ہوئے عملہ کو ہدایت کی کہ بنیادی مرکز صحت کو مزید فعال اور مفید بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو علاج کی بنیادی سہولت حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button