ہر گاؤں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، علیزہ ریحان

جہلم/ سوہاوہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے ستھرا پنجاب کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تحصیل سوہاوہ میں جاری زیرو ویسٹ آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا اور کنٹرول روم میں موجود عملے سے صفائی کے عمل کی لائیو ٹریکنگ سے متعلق بریفنگ لی۔

علیزہ ریحان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر گاؤں اور وارڈ میں صفائی کے اہداف کی کڑی نگرانی کر رہی ہے تاکہ صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کنٹرول روم کے ذریعے تحصیل سوہاوہ میں تعینات 186 ورکرز اور مشینری کی فیلڈ میں موجودگی کو بھی چیک کیا اور ہدایت کی کہ "ون ڈے ون ویلیج” مہم کے دوران موصول ہونے والی عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی زیر نگرانی قائم کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے، جس کا مقصد ضلع بھر کو زیرو ویسٹ بنانا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر گاؤں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button