جہلم اور پنڈدانخان کی سڑکیں تباہ حال، لوگوں کی زندگیاں خطرے میں

جہلم کی تحصیل پنڈدانخان اور تحصیل جہلم کی تباہ حال سڑکوں کے باعث علاقہ مکین کمر اور مہروں کے دردوں سمیت دمہ میں مبتلا ہونے لگے ۔

جہلم کی معروف ترین سڑک جہلم تا للِہ کی خراب سڑکوں کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 128کلو میٹر زیر تعمیر سڑک پر سفر کرنے والے ہر عمر کے افراد کے لیے ٹوٹی پھوٹی سڑک پر سے اڑنے والی دھول مٹی علاقہ مکینوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔

شہریوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم للِہ زیر تعمیر سڑک اور ملحقہ کچے راستے آمد و رفت میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کہ ہزاروں مکینوں کو آمدروفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارشوں کے موسم میں تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم کے عوام کا ضلعی ہیڈکواٹر سے مکمل رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے جہلم تا للِہ ڈیول کیرج وے کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ علاقہ مکینوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button