خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ قابل مذمت ہیں، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ قابل مذمت ہیں۔ بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات نے خواتین کو اضطرابی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ نسلوں کی بہتر پرورش اور بہتر تربیت کے لیے عورت کو خاص مقام حاصل ہے۔

جہلم کے معروف سماجی ومذہبی رہنما سید خلیل حسین کاظمی نے خواتین پر تشدد کے واقعات کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں بچوں کی جو تربیت کرتی ہے اسی کی بدولت معاشرہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دین اسلام کے مطابق بتائی ہوئی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ اسلام نے عورت کے خاص مقام اور بلند درجہ دیا ہے۔ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کو پامال نہ ہونے دیں بلکہ خواتین کے حقوق کی پاسداری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ عورت کی تربیت کی بدولت ہی معاشرہ ترقی و خوشحالی حاصل کرتا ہے۔ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button