غزہ کی چیرٹی کو امداد، حمزہ یوسف نے عائد الزامات کو مسترد کردیا

گلاسگو: سکاٹ لینڈ کے فسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے ایک اخبار کی طرف سے خود پر عائد کئے جانے والے ان تمام الزامات کو مضحکہ خیز اور غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی ایک چیرٹی UNRAW کو تقریباً ڈھائی لاکھ پونڈ کی جو امداد دی تھی وہ ’’مفادات کے ٹکراؤ‘‘ کی زد میں آچکی ہے۔
اخبار کا کہنا تھا کہ حکام نے یہ رقم یونیسیف کی ایک دوسری چیرٹی کے ذریعے دینے کی سفارش کی تھی، لیکن حمزہ یوسف نے اس تجویز کو نظرانداز کردیا۔
سکاٹش حکومت کا کہنا ہے کہ متذکرہ چیرٹی UNRAW کو یہ رقم ان کی ہنگامی امداد کی فلیش اپیل کے جواب میں مختص کی گئی تھی، کیونکہ غزہ میں دس لاکھ سے افراد کو بے گھر ہونے کا سامنا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ تمام بین الاقوامی فنڈ ایک نہایت سخت عمل سے گزرنے اور پوری چھان بین کے بعد مختص کئے جاتے ہیں۔ UNRAW کا غزہ میں حمزہ یوسف کے سسرالی رشتہ داروں سے کوئی تعلق نہ تھا۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ فسٹ منسٹر کے تمام اقدامات وزارتی کوڈ ، شفافیت، ذمہ داری اور ایمانداری کے اصولوں کے مطابق ہیں۔



