یواے ای میں پاکستانیوں کے لیےسستی آن لائن تعلیم فراہم کرنے کا معاہدہ طے

دبئی: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور Ulearn LLC PAD کے درمیان سستی آن لائن تعلیم فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس کے تحت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی کمیونٹی کے اندر تعلیم کو فروغ دینے کے لیے PAD اور Ulearn LLC کے درمیان تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔
فریقین کا مقصد سستی آن لائن تعلیم فراہم کرنا ہے جو تعلیمی اخراجات اور سفری اخراجات کو کم کرتی ہے، جبکہ جدید ای لرننگ طریقوں کے ذریعے تمام طلباء کے لیے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد اور ایم او یو پر یو لرن کے سی ای او وسیم اللہ خان نے دستخط کیے۔
تقریب میں خالد امتیاز ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور قونصلیٹ سٹاف نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



