جہلم میں خود ساختہ مہنگائی، دوکانداروں نے غریب کی کھال ادھیڑنا شروع کر دی

جہلم شہر اور گردو نواح میں خود ساختہ مہنگائی، دکاندار سرکاری ناموں کو پس پشت ڈال کر خود ساختہ مہنگائی کر کے ناجائز منافع خوری میں مصروف ہیں۔

ناجائز منافع خوری کرنے والے بااثر دکانداروں کیوجہ سے شہر ی مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور ہیں، غریب متوسط طبقہ کے افراد کے لیے 2 وقت کا کھانا بھی مشکل ترین ہوچکا ہے۔

دالوں اور سبزیوں، چاول، دودھ، دہی، دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں، سوشل میڈیا پر مہنگائی کے خلاف شہری بھرپور مہم چلاتے ہوئے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

اس کے برعکس ضلعی افسران سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، حکومت روز بروز پٹرول بم گرا کر ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کئے ہوئے ہے۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button