ضلع جہلم میں عوام کی سہولت کیلئے ‘مریم کی دستک’پروگرام آئندہ ماہ شروع ہو گا

جہلم: شہریوں کی بنیادی سرکاری دستاویزات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے پروگرام مریم کی دستک آئندہ ماہ ضلع جہلم میں شروع ہو گا۔ سہولت کاروں کی بھرتی شروع، ہر دستاویز پر سہولت کار کو بونس رقم بھی ملے گی۔ ابتدائی طور پر 12اضلاع میں شروع ہونے والے پروگرام میں سہولت کار کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کو ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ وغیرہ کی سہولت دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے مریم کی دستک پروگرام اگلے ماہ جہلم میں شروع ہو گا جس میں سہولت کاروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔
سہولت کار شہریوں سے ڈاکو منٹ لے کر سرکاری دفاتر سے متعلقہ دستاویز بنوا کر پہنچانے کا ذمہ دار ہو گا جس پر اس کو فی ڈاکومنٹ بونس رقم بھی ملے گی۔
سہولت کار کی بھرتی کیلئے ایف اے پاس، موٹر سائیکل لائسنس ہولڈر، موبائل رکھنے والے 18سال سے زائد عمر کے نوجوان اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ گورنمنٹ ملازمین بھی جز وقتی طور پر بطور سہولت کار رجسٹر ہو سکتے ہیں خواہشمند نوجوان دستک فیسیلیٹیٹر ایپ سے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



