پنڈدادنخان کے علاقے ڈھڈی پھپھرا میں موٹر سائیکل حادثہ، نوجوان جاں بحق

پنڈدادنخان کے نواحی علاقے ڈھڈی پھپھرا میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقے ڈھڈی پھپھرا میں نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے باعث وہ موٹر سائیکل سمیت سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرایا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہل علاقہ نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔



