پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، دو شراب سپلائر ملزمان گرفتار، شراب برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران دو شراب سپلائر ملزمان عدنان اور قربان کو گرفتار کر لیا۔

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزمان کو حراست میں لیا اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 10 لیٹر شراب برآمد کی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں اور ان کی تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button