جہلم میں ماں باپ کا 30 سالہ اکلوتا بیٹا بے دردی سے قتل

جہلم میں نامعلوم افراد نے 30 سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے علاقے نوگراں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم افراد نے مویشیوں کے ڈیرے پر سوئے ہوئے 30 سالہ نوجوان کو تیز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کر دیا۔
@jhelumupdates جہلم میں ماں باپ کے 30 سالہ اکلوتے بیٹے کو بے دردی سے ق۔ت۔ل کر دیا گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
مقتول کی شناخت وقار احمد ولد افتخار احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نوگراں کا رہائشی تھا اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ پولیس کے مطابق وقار احمد اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے ڈیرے پر اکیلا ہی موجود تھا جب نامعلوم حملہ آوروں نے رات کی تاریکی میں اس پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کرائم سین یونٹ نے موقع وار دات سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔



