ضلع جہلم میں طبی سہولیات کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کریں گے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی محکمہ صحت سے تعارفی اجلاس، محکمہ صحت کے وسائل، مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے محکمہ صحت کے تعارفی اجلاس میں محکمہ صحت کو درپیش مسائل و مشکلات، ڈاکٹرز کی کمی، ادویات کی فراہمی اور مشینری کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ لی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے ضلع جہلم میں محکمہ صحت کے اہم افسران کا تعارف کرواتے ہوئے طبی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام ضروری عملہ اور مشینری کی فراہمی کے لیے اعلی حکام تک فوری رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں عملہ، ادویات اور مشینری کی کمی پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے تمام مسائل حل کریں گے اور شہری اس حوالے سے مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



