ڈپٹی کمشنر جہلم کا سیوریج و نکاسی آب کے کام کا جائزہ لینے کیلئے اسلامیہ سکول، روہتاس روڈ اور باغ محلہ کا دورہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا سیوریج و نکاسی آب کے کام کا جائزہ لینے کیلئے اسلامیہ سکول، روہتاس روڈ اور باغ محلہ کا دورہ، میونسپل افسران نے بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے کام کا جائزہ لینے کیلئے اسلامیہ سکول، باغ محلہ اور روہتاس روڈ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے اب تک کی گئی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا مشاہدہ کیا۔

میونسپل افسران نے ڈی سی جہلم کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ صفائی مہم کو جلد مکمل کرکے تمام نالوں کا کچرا اٹھانے کا کام تیز کیا جائے اور سیوریج سسٹم کے راستے میں تمام روکاوٹیں ختم کرکے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی فراہم کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button