جہلم: میجر اکرم شہید روڈ پر تجاوزات کے باعث شہری مشکلات کا شکار

جہلم: میجر اکرم شہید روڈ پر تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بازاروں اور گلیوں میں قبضہ مافیا کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث اس مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جس سے روزمرہ کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

میجر اکرم شہید روڈ پر واقع اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے اوقات میں طالبات، بچوں اور شہریوں کو گھروں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑکوں پر تجاوزات اور بے ترتیبی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ شہریوں کو پیدل چلنے کے لیے بھی جگہ دستیاب نہیں۔

شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس اہم شاہراہ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ شہریوں کی مشکلات میں بھی کمی واقع ہوگی۔

شہریوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے تاکہ میجر اکرم شہید نشانِ حیدر روڈ کو قبضہ مافیا سے پاک کر کے اسے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button