پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

جہلم: پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔
School Holidays In Punjab Will Start from The 22nd of May Till The 24th of August
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) May 11, 2026
اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے اسکول 22 مئی سے 23 اگست تک بند رہیں گے جبکہ تعلیمی سرگرمیاں 24 اگست سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کاآغاز 22 مئی سے ہوگا۔ پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں 23 اگست تک جاری رہیں گی۔
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 22 مئی سے 23 اگست تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن pic.twitter.com/XrPZDlhaVa
— Robble Amell (@Tanveer85306331) May 11, 2026
پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا۔پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات 3 ماہ کیلئے ہوں گی ۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مدثر ریاض نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا.



