سوہاوہ میں 30 سالہ نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

سوہاوہ میں 30 سالہ نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب ایک ویران مقام سے 30 سالہ نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس پر علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش بیڈ شیٹ میں لپٹی ہوئی حالت میں ملی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ پرتشدد نوعیت کا ہے۔
@jhelumupdates جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی اہم خبر #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #jhelum #sohawa #foryoupagе #viralvideos #newsupdate #tiktoknews #latestupdates ♬ original sound – Jhelum Updates
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد جمع کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش پرانی ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہے۔پوسٹمارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد تفصیلات سامنے آئیں گی۔
سوہاوہ پولیس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔



