دینہ پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار

دینہ: پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 430 گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



