جہلم شہر میں ایک نیا پارک تعمیر کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ریور سائیڈ باغ محلہ کی تزئین و آرائش اور پارک کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ منصوبے کا مقصد علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ اور مقامی کمیونٹی کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ حکام نے اجلاس میں بتایا کہ علاقے میں ایک نیا پارک تعمیر کیا جائے گا، جس سے نہ صرف علاقے کی ظاہری حالت بہتر ہوگی بلکہ تجاوزات کا بھی خاتمہ ہوگا۔ پارک کی تعمیر سے مقامی عوام کو آرام دہ اور پُرسکون تفریحی جگہ مہیا ہوگی اور یہ علاقہ ایک خوبصورت تفریحی مرکز کی شکل اختیار کر لے گا۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button