پنڈدادنخان: دھریالہ جالپ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی دھریالہ جالپ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرفراز یعقوب کوگرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



