گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ کے یتیم اور مستحق بچوں میں یونیفارم، کتابیں اور کاپیاں تقسیم

کھیوڑہ: یتیموں اور غریبوں کی مدد کرنے والا دونوں جہاں میں سرخرو ہوتا ہے، ہیڈ ماسٹر محمد اشفاق گوندل کی ذاتی دلچسپی اور مخیر حضرات کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ خاص کے یتیم اور مستحق بچوں میں یونیفارم، کتابیں اور کاپیاں تقسیم، نیک اور غریب دوست قدم اٹھانے پرسیاسی وسماجی حلقوں کا خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ خاص میں محمد صابر کھو کھر آف اٹلی اور ایک صاحب ثروت شخصیت کے تعاون سے جس نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی تعاون کیا اور ہیڈ ماسٹر محمد اشفاق گوندل اور ان کے سکول کے جملہ سٹاف سینئر ٹیچرادریس احمد، ٹیچر محمد حسین، ٹیچر محمد یوسف، ٹیچر ارسلان علی، ٹیچر مہتاب، ٹیچر عمران اور ریٹائرڈ ٹیچر شیروان کی ذاتی دلچسپی کے سبب یتیم اور غریب مستحق بچوں میں سکول کے یونیفارم کتابیں اور کاپیاں تقسیم کی گئیں۔
نیک اور غریب دوست قدم اٹھانے پرسیاسی و سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہیڈ ماسٹر محمد اشفاق گوندل اور ان کا جملہ سٹاف اسی طرح بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلم بہبود کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔



